امریکہ نے 21 ہندوستانیوں کو ملک سے نکال دیا، وجہ سامنے آگئی

سان فرانسسکو(پی این آئی ) ہندوستانی طلبہ دنیا بھر میں بھارت کی سبکی کا باعث بننے لگے۔ ایک ہی دن میں 21 ہندوستانی طلباء کو جعلی ویزوں کے باعث امریکہ سے ملک بدر کر دیا گیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ویزا کی رسمی کارروائیاں مکمل کر لی تھیں لیکن انہیں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ہوائی اڈوں پر دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے طلباء جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے ایڈمیشن لیٹر کی آڑ میں امریکہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close