زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟ زمین لرز اُٹھی

بیجنگ(پی این آئی) زلزلے کے جھٹکے ۔۔ چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر ( سی ای این سی ) کے مطابق صوبہ لیاؤننگ کے شہر ڈالیان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سی ای این سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر ( 5 میل ) تھی۔واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close