سعودی وزیر حج وعمرہ کی پاکستان آمد، اہم ایجنڈا زیر غور

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ 4روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے،سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، نائب وزرا حج عمرہ، سیاحت، سربراہ سعودی ایئرلائنز اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر توفیق حرمین الشریفین کیانتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں،

سعودی وزیر حج وعمرہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے حج اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے،ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے علاوہ صدرعارف علوی ، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں