6.3شدت زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں، خاتون دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر ہلاک

بگوٹا(پی این آئی)کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق بگوٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ چیختے چلاتے عمارتوں سے باہر نکلے۔

 

 

 

 

حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی۔زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم میڈیلینا میں ایک رہائشی عمارت کی دسویں منزل سے ایک خاتون نے گھبرا کر خود کو نیچے گرا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، اس واقعے کی افسوس ناک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close