مسافر طیارے کے پائلٹ کا دوران پرواز انتقال ہوگیا، فلائٹ میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی شہر میامی سے چلی جانیوالے پرواز کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہر میامی سے چلی کے شہر سینٹیاگو جانے والی ”لیٹم“ ایئر لائنز کی پرواز 505 کے دو پائلٹس میں سے ایک ٹیک آف کے تقریباً تین گھنٹے بعد انتقال کرگیا۔ پرواز میں 271 مسافر سوار تھے۔ فلائٹ 505 رات تقریباً 10:00 بجے میامی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی لیکن اسے ایمرجنسی کے باعث پاناما کے ٹوکومین ایئرپورٹ کی طرف موڑنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے واش روم جانے کیلئے فلائٹ ڈیک سے باہر قدم رکھا، لیکن وہیں گرگیا۔ فلائٹ اٹینڈنٹ پائلٹ کی مدد کے لیے پہنچے اور فوری طور پر اسے سی پی آر سمیت ایمرجنسی لائف سپورٹ دینی شروع کی۔ لیکن فضائی عملے کی کئی کوششوں کے باوجودپائلٹ کو بچایا نہ جاسکا اور پانامہ پہنچنے پر پائلٹ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close