عالمی قانون کے تحت عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں، امریکی مؤقف سامنے آ گیا

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔ یہی بات چیئرمین پی ٹی آئی کے سلسلے میں بھی ہے۔ ان سے متعلق مزید تفصیل پاکستان ہی بتا سکتا ہے،

ترجمان نے کہا کہ پہلے بیان میں بھی کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی نگراں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ متعدد امور پر پاکستانی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب نگراں حکومت عام انتخابات منعقد کروانے کی تیاری کررہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں