کوالالمپور (پی این آئی) ملائیشیا میں موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک نجی جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرگیا، گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سےرابطہ منقطع ہو گیا تھا۔سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ایوی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں