بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں، نواز شریف نے دل کی بات کہہ دی

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اپنی پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔لندن میں نواز شریف نے نجی ٹی وی سے مختصر گفتگو کی۔ نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ نواز شریف نے صحافی کوجواب دیا کہ جیسے آپ دیکھتے ہیں نئی حکومت کو ۔

صحافی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فورا بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close