بحر او قیانوس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، متعدد ہلاک ، 40 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بحر اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد مسافر ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا، تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، 40 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

سینیگال کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں