شدید بارشوں اور لینڈسلائڈنگ سے درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں

ہماچل(پی این آئی)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ شملہ شہر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ شملہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک مندر گھر گیا جس کے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سےکئی گاڑیاں ملبے اور درختوں کے نیچے دب گئیں جبکہ مکانات بھی تباہ ہو گئے جبکہ ریاست اترا کھنڈ میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سولان کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث 2 مکانات بھی بہہ گئے جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا۔ فوٹو انڈین میڈیا فوٹو انڈین میڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع سولان کے گاؤں جدون میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری شدید بارش کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close