ابوجہ(پی این آئی) نائیجیریا میں ایک مسجد کی چھت اُس وقت گر گئی جب وہاں سیکڑوں افراد نماز ادا کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نائیجیریا کے شمالی صوبے کادونا کے شہر زاریا کی 1830 میں تعمیر کی گئی مسجد میں پیش آیا۔ ایکسپریس کے مطابق تاریخی حیثیت کی حامل مسجد میں حادثے کے وقت 200 سے زائد افراد نماز پڑھ رہے تھے۔
ایمبولینس کے ذریعے 50 سے زائد نمازیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 23 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 4 نمازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے دوران مزید 3 لاشیں ملیں۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
UPDATED: Eight persons have died and seven others were injured when a mosque collapsed in Zaria Local Government Area of Kaduna State on Friday. pic.twitter.com/6J132fDQMF
— Channels Television (@channelstv) August 11, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں