امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آگ نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعدادمیں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں بدترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جاپہنچی ہے جبکہ جنگلات سے پھیلی آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں