امریکا کا تاریخی علاقہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی سے لاہینا کا پورا تاریخی قصبہ جل کر راکھ ہو گیا۔امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کے باعث جھلس کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی۔ ، جبکہ 270 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہےیا مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔ سمندری طوفان خانون جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا ، سینکڑوں پروازیں منسوخ ، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

رپورٹس کے مطابق ہوائی جزیرے پر لگنے والی آگ سےکم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑکر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں، امریکی ریاست ہوائی کے تاریخی قصبے کا زیادہ تر حصہ راکھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا ہے کہ کئی افراد نے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے بچائو کیلئے سمندر میں چھلانگ لگائیں جن میں سے درجن سے زائد افراد کو بچایا لیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے، درجنوں زخمی اور 271 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کی وجہ سے بدھ کی شام بھی آگ جلتی رہی جب یہ ہوائی جزیرے کے جنوب سے گزر رہا تھا۔کاؤنٹی ماؤوی کے میئر رچرڈ بسن جونیئر نے کہا ہے کہ”یہ ایک انتہائی افسوسناک دن ہے۔ کسی بھی جان کے جانے کا ہمیں بے حد دکھ ہے،ہم متاثرہ خاندانوں کے اہل خانہ کے ساتھ غم زدہ ہیں۔

کئی مکانات اور کاروباری ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو ہیں جبکہ 12 ہزار افراد پر مشتمل قصبے لاہینا کے ایک رہائشی نے مقامی میڈیاسے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ساحل پر کھڑی تمام کشتیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں، اور کشتیوں کے جلنے کا منظر دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ کسی جنگی فلم کا سین ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close