امریکا کے جنگلات میں آگ قابو ہو گئی، درجنوں افراد ہلاک

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے تاریخی قصبہ لاہینہ جل کر راکھ ہوگیا، مختلف حادثات میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 53 تک پہنچ گئی۔امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں کئی روز سے آگ لگی ہوئی ہے۔ ریاست ہوائی سے امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ تاریخی قصبہ لاہینہ تقریباً مکمل جل چکا ہے، ابھی تک بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے اور فائر فائٹرز تاحال آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close