الیکشن سے دس روز پہلے صدارتی امیدوار کو مار دیا گیا

کوویٹو (پی ٹی آئی) جنوبی امریکہ کے اہم ملک ایکواڈور میں صدارتی انتخاب سے صرف دس روز پہلے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کردیا گیا ہے۔۔۔۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرنینڈو ولاسینسیو کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی ماری۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایکواڈور کے موجودہ صدر نے فرنینڈو ولاسینسیو کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو منعقد ہونے والے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close