اٹلی کے ساحل پر 2 اور کشتیاں ڈوب گئیں، 2 ہلاک، 30 لاپتہ، کس ملک کے باشندے تھے؟

روم (پی این آئی) یورپی ملک اٹلی کے کوسٹ گارڈز کے مطابق اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ اٹلی کے میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتیاں ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتیوں کے 57 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

دارالحکومت روم سے اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افریقی ملک آئیوری کوسٹ کی خاتون اور ان کا ایک سالہ بچہ شامل ہیں۔۔۔۔۔ ڈوبنے والی ایک کشتی میں 48 اور دوسری کشتی میں 42 مسافر سوار تھے، معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں کشتیاں تارکین وطن کو لے کر شمالی افریقی ملک تیونس سے یورپ جا رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close