ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد ٹرک ڈرئیور کروڑ پتی بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی)امریکا میں ایک ٹرک ڈرئیور کا ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد لاٹری کے جیک پاٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔ ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے ریٹائرمنٹ کے بعداپنے گاؤں میں جا کر ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس سے ان کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اور ان کی قسمت میں دس لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔دس لاکھ ڈالر پاکستانی 28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار روپے بنتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close