پاکستان میں عام انتخابات کتنا لیٹ ہونگے؟ امریکی جریدے کا متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت عام انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے اور نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جریدے کے مطابق الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانا ہوں گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے کام کی وجہ سے انتخابات اگلے سال کی 15 فروری سے پہلے ہونا ممکن نظر نہیں آتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close