خوفناک زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) چین میں خوفناک زلزلہ سے متعدد عمارتیں گر گئیں، مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ چین کے شہر ڈیزہو کے جنوب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close