اسلام آباد(پی این آئی) دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں میں بھارت کی ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والے اکاؤنٹ ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ کی جانب سے بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ فہرست سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر 180 ملین کارکنان کے ساتھ ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کی ‘چائنیز کمیونسٹ پارٹی’ ہے جس میں کارکنان کی تعداد 98.04 ملین ہے۔ تیسرے نمبر پر بھی بھارت کی ہی سیاسی جماعت ‘انڈین نیشنل کانگریس’ (50 ملین کارکنان) موجود ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جاری کردہ فہرست میں چوتھے اور پانچوے نمبر پر امریکا کا قبضہ ہے۔ امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی 47.13 ملین اور ریپبلکن پارٹی 36.01 ملین کارکنان کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
فہرست میں چھٹے اور نویں نمبر پر پھر بھارت کی سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ ساتویں نمبر پر ترکی کی 11.24 ملین کے ساتھ’ اے کے پارٹی’ جبکہ آٹھویں نمبر پر اتھوپیا کی ‘پروسپیریٹی پارٹی’ 11 ملین کارکنان کے ساتھ فہرست کا حصہ ہے۔ دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دسویں نمبر پر موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔
World’s largest political party (by members):
1.🇮🇳 Bharatiya Janata Party – 180 million
2.🇨🇳 Chinese Communist Party – 98.04m
3.🇮🇳 Indian National Congress – 50m
4.🇺🇲 Democratic Party – 47.13m
5.🇺🇲 Republican Party – 36.01m
6.🇮🇳 AIADMK – 16m
7.🇹🇷 AK Parti (AKP) – 11.24m
8.🇪🇹…— World of Statistics (@stats_feed) August 5, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں