پاکستان کے بعد پڑوسی ملک میں بھی خوفناک زلزلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پڑوسی ملک میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات، ملک کے بیشتر علاقوں کو لرزانے والے زلزلے کی شدت کی تفصیلات سامنے آ گئیں، زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ تھا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے ہفتہ کی شب کو زلزلے سے بری طرح لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شب کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان کے مختلف علاقے، آزاد کشمیر، میانوالی، مردان، ہری پور، سوات، شیخوپورہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، بنیر، چترال، کامونکی، وزیر آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، منگلا، جھنگ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، بھکر، بھلوال، راولپنڈی، لکی مروت، صوابی، ٹانک، اٹک، ایبٹ آباد، شانگلہ، میرپور، ملتان، گوجرہ، سرگودھا، ڈسکہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔زلزلے کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی وجہ سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 8، گہرائی زیر زمین 168 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت تک بھی محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں