کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی شادی ٹوٹ گئی

اوٹاوا (پی این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ بامعنی اور مشکل بحث و مباحثے کے بعد ہم دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹروڈو اور صوفی کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی،دونوں کی شادی 18 قائم سال رہی اور ان کے 3بچے بھی ہیں۔کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close