پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما جاکھرانی سسرال پر بوجھ بن گئی، فاقوں پر مجبور

نوئیڈا (پی این آئی) پاکستان سے نیپال کے ذریعہ سے بھارت جاکر اپنے سوشل میڈیا پربنے دوست سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے گھر اب فاقوں کی نوبت آچکی ہے، کیونکہ ان کے نئے شوہر سچن اور سیما کے پاس کوئی کام کاج نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوبت فاقوں تک آگئی ہے، گرمجوشی سے استقبال کرنے والے سسرال پر سیما اب بوجھ بنتی جارہی ہے جس کے باعث سیما کو گھر تک چھوڑنا پڑگیا ہے۔ سیما اپنے شوہر سچن اور بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایک گھر میں منتقل ہوچکی ہے۔انہوں نے فاقوں کے پیش نظر مدد طلب کرنے کے لیے پولیس کو خط بھی لکھا ہے۔اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد سیما حیدر اور سچن مینا کو درپیش مشکلات کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جوڑا اپنا پیٹ بھرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ انہیں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

نوکری نہ ہونے کی وجہ سے سچن اور ان کے خاندان کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما کا کہنا تھا کہ وہ ان مسائل سے پریشان ہے جو ان کی وجہ سے ان کے شوہر کے والدین کے لیے پیدا ہوئے، انہوں نے ملک میں ان کے غیر قانونی داخلے کی تحقیقات کا حوالہ دیا۔خیال رہے کہ سیما حیدر اپنے دوست سچن سے شادی کرنے کے لیے پاکستان سے بھارت گئی، سچن سے سیما کی کی ملاقات ایک آن لائن موبائل گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close