مسافر طیارہ پہاڑوں سے جاٹکرایا، سوار تمام مسافر ہلاک

اوٹاوا (پی این آئی) کینیڈا میں طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پائلٹ سمیت 6 افراد موقع پر مارے گئے۔

حادثہ کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں پیش آیا جہاں چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے 5 افراد طیارے میں محو پرواز تھے کہ ایئرپورٹ سے 100 کلو میٹر دور جانے پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔موسم ابر آلود ہونے کے سبب طیارے سے رابطہ بحال نہ ہوا تو کینیڈین ایئرفورس کے امدادی طیاروں کی مدد سے تباہ شدہ طیارے کا سراغ لگا لیا گیا جو پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہو چکا تھا۔ حادثے میں مارے جانے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، کینیڈین ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close