یوم عاشورکا جلوس، لوہے کا علَم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے پر 4 افراد جاں بحق

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشور کے جلوس میں لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 7 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشوہ کے دوران عقیدت مند لوہے سے بنا علَم لے کر جار ہے تھے کہ وہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close