دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی

دبئی (پی این آئی) دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں پہلی پاکستانی شخصیت سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔۔۔ پاکستان سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تقریب میں شرکت کریں گے۔۔۔ اسلام آباد میںفتر خارجہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم تھیں۔ وہ دو مرتبہ وزیرِاعظم رہیں تاہم دونوں مرتبہ ان کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکی۔۔۔ بے نظیر بھٹوطویل عرصے تک جلاوطن رہنے کے بعد وہ سنہ 2007 میں پاکستان واپس آئی تھیں۔ انہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں قتل کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close