ایک اور بھارتی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں دیوانہ ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایک اور لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار۔ بھارت خبر رساں ادارے ’’او پی انڈیا‘‘ کے مطابق بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے ایک کم عمر لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے جو پاکستان جانے کی کوشش کر رہی تھی،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق تحقیقات کرنے پروجہ معلوم ہوئی تو سیکیورٹی حکام کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ لڑکی کا نام غزل بتایا گیا ہے۔

جسے جے پور ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران نے بین الاقوامی سفر کیلئے معلومات لیتے دیکھا ، کم سن لڑکی کو اکیلے دیکھ کر حکام کی آنکھ پھٹکی اور لڑکی سے معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، سیکیورٹی حکام کے پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یہاں بھارت میں اپنی خالہ سے ملنے آئی تھی لیکن اب تعلقات خراب ہونے پر واپس پاکستان جانا چاہتی ہے ۔ سینئر حکام نے اس سے پاکستانی دستاویزات مانگے جو اس کے پاس نہیں تھے

لڑکی کی کہانی میں جھول محسوس ہوا تو سینئر افسران نے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ اس نے خالہ والی کہانی جھوٹ موٹ گھڑی تھی، دراصل وہ انسٹا گرام پر دوست بننے والے ایک پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہے اور اس سے ملنے پاکستان جانا چاہتی ہے، بعد ازاں لڑکی کو مقامی پولیس کےحوالے کر دیا گیا جو اسے گھر پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ’انجو ‘‘نامی بھارتی لڑکی سے متعلق خبریں بھی میڈیا پر زیر گردش ہیں جو پیار پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی تھی اور اسلام قبول کر کے پاکستانی لڑکے سے نکاح کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close