حضرت زینبؓ کے دربار کے باہر 2 دھماکے ،6 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی )دمشق میں واقع حضرت زینبؓ کے مزار کے باہر 2 دھماکے ، 6 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی ’’الجزیرہ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے قبل 2بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق  ایک دھماکہ حضرت زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا،شامی وزیر صحت حسن الغباش کا کہنا ہے کہ حضرت زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کا ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close