اسلام آباد(پی این آئی)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاک سعودی تعلقات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ اسلام آباد میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات کانفرنس منعقد ہوئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق سگے بھائیوں سے بھی زیادہ ہے۔
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سعودی عرب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنے دینا چاہتے۔ سعودی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے دلوں میں بستے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں