برطانوی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

لندن(پی این آئی) غیرملکی شہری کس طرح برطانیہ کے ’پناہ‘ کے نظام کو دھوکا دیتے اور برطانیہ کی شہریت حاصل کرتے ہیں؟ ایک صحافی نے تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق صحافی نے شناخت تبدیل کرکے ایسے لوگوں سے ملاقاتیں کیں، جو غیرملکیوں کو برطانوی نظام کو دھوکہ دینے میں مدد دیتے اور انہیں برطانوی شہریت حاصل کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔

انہی میں سے ایک شخص کا نام محمد اظفر احمد تھا، جس نے صحافی کو بتایا کہ ”اگر آپ کو برطانوی شہریت چاہیے تو لڑکی تلاش کرو اور اس کے ساتھ شادی کر لو، اس کے علاوہ اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔“ صحافی اپنی رپورٹ میں بتاتا ہے کہ ایک شخص نے تو اپنی بیٹیوں کو صحافی کی فرضی بیوی بنانے کی حامی بھر لی تھی۔جب صحافی نے اس سے رابطہ کیا اور شہریت دلانے میں مدد کی درخواست کی تو اس نے اچھی خاصی رقم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بدلے میں وہ اپنی کسی ایک بیٹی کی اس کے ساتھ شادی کرا دے گا، جس سے اسے برطانوی شہریت مل جائے گی۔ صحافی اپنی رپورٹ میں بتاتا ہے کہ یہ دھندہ زیادہ تر رشتے کرانے والے لوگ کر رہے ہیں۔ وہ حقیقی شادیوں کے ساتھ ساتھ پیسوں کے عوض بے شمار ایسی فرضی شادیاں بھی کراتے ہیں جن کا مقصد میاں بیوی میں سے کسی ایک کو برطانیہ کی شہریت دلانا ہوتا ہے۔ ایسی شادیوں میں میاں بیوی میں سے جو فریق پہلے سے برطانوی شہری ہوتا ہے، اسے بھی فرضی شادی کے عوض اچھی خاصی رقم ادا کی جاتی ہے۔یہ لوگ 10ہزار پاؤنڈ تک کی رقم میں کسی بھی غیرملکی کے لیے فرضی دولہا یا دلہن کا انتظام کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close