اسلام آباد(پی این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، اس دورہ میں صدر اردوان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ترکیہ وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔ سفارتی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس دورہ میں باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں