اسلام آباد(پی این آئی)عالمی شہرت یافتہ ترین ترک شیف براک اوزدیمر نے اپنے والد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ دائر کردیا۔ شیف براک نے اپنی وائرل ویڈیوز کے ذریعے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی جس میں انہوں نے کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا، براک کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 49 ملین سے زائد ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق براک نے والد حسن اوزدیمر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ایک کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حسن اوزدیمیر نے اپنے بیٹے کے علم میں لائے بغیر ان کی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنی ’حتائی میڈیا‘ کو فنڈز میں غبن اور قرض لینے کے لیے استعمال کیا۔ شیف کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد نے لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں