یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی میں پیش رفت

اسلام آباد (پی این آئی) یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر ا گئی ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا جس کے بعد اب یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں