پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے منصوبے کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان، ازبکستان اور افغانستان نے ریلوے منصوبے کے جوائنٹ پر وٹوکول پر دستخط کردیے۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور تینوں ممالک کے اعلی حکام نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔منصوبے کے تحت براستہ مزار شریف (افغانستان)، خرلاچی (پاکستان) سے ترمذ ( ازبکستان) تک ریلوے ٹریک کو کنیکٹ کیا جائے گا، گیم چینجر ریلوے ٹریک سے وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

وزیر ریلویز سعد رفیق نے کہا کہ ریجنل کنیکٹیوٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے جس کی بنیاد ہم نے اس منصوبے سے رکھ دی ہے۔ یہ منصوبہ تینوں ممالک کے درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔سعد رفیق نے کہا منصوبے سے خطے کے لوگوں کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہو گا۔ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی اور علاقائی تجارت و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close