دنیا کے وہ 10 ممالک جہاں لوگوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے، یہ کونسے ممالک ہیں ؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا بھر میں 16 ممالک ایسے ہیں جہاں لوگوں کی اوسط عمر 80 سال سے زائد ہے، اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ موجود ہے جہاں اوسط عمر 85 سال ہے۔اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ کی جانب سے ان ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں لوگوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے۔ اس فہرست کے مطابق 85 سال کے ساتھ دوسرے نمبر پر ماکاو اور تیسرے نمبر پر جاپان موجود ہے۔

اوسطاً زیادہ عمر والے ممالک کی فہرست میں 84 سال کے ساتھ سنگاپور، 83 سال کے ساتھ ساوتھ کوریا چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، سویڈن، اٹلی، فن لینڈ، کینیڈا، ڈینمارک، جرمنی اور برطانیہ بھی ان ممالک میں شامل ہیں جن کی اوسط عمر 80 سال سے زیادہ ہے۔ ایشیائی ممالک کی بات جائے تو ترکی میں اوسط عمر 76 سال، بھارت میں 70 سال، انڈونیشیا میں 69 سال اور افغانستان میں اوسط عمر 63 سال ہے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ کے اعدادوشمار کے مطابق اوسط عمر 66 سال ہے۔ گزشتہ سال اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط عمر 66 سال 9 ماہ سے بڑھ کر 67 سال 3 ماہ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close