غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا، جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ یکم محرم کو نیا غلاف کعبہ تبدیل کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ان میں غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا گیا ہے، غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیاہے۔ اس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے ، غلاف کعبہ نئے سال ہجری کے پہلے روز تبدیل کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close