پاکستانیوں کیلئے بری خبر، برطانیہ نے ویزہ فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ نے ہر قسم کی ویزہ فیس میں بڑا اضافہ کر دیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر عظم رشی سونک نے ویزہ فیس میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہو گا۔۔۔۔

وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی ہے۔۔۔۔۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سرچارج میں طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے، اضافے سے برطانوی حکومت کو اربوں پاؤنڈز حاصل ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close