یورپ میں ہیٹ ویو، 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے بعد اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے جنوبی یورپ کو ان دنوں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جن میں روم، فلورینس اور بولوگنا بھی شامل ہیں جہاں آئندہ دنوں میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔  یورپین اسپیس ایجنسی سیٹلائٹ کے ذریعے زمین اور سمندر سے درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے اور ایجنسی کا کہنا ہےکہ اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ گرمی سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں