چین میں خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی، وجہ کیا بنی؟

بیجنگ (پی این آئی) چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے والی کنڈرگارٹن کی سابق خاتون ٹیچر کو چین میں پھانسی دے دی گئی ہے۔۔۔۔اس حوالے سے چینی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 39 سالہ وانگ یون نے مارچ 2019 میں اپنی ایک ساتھی ٹیچر کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خرید کر اسے بچوں کے کھانے میں ڈال دیا تھا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2020 میں ایک بچہ زہر کے باعث مختلف اعضا کے ناکارہ ہونے کے بعد انتقال کر گیا تھا جبکہ دیگر بچے زہر کے اثر سے بیمار ہو گئے تھے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ یون نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کے ایک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی لیکن اس کی اپیل مسترد کر دی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں