چار بلیوں کو بے دردی سے مارنے کے بعد نوجوان نے گرفتاری دے دی

واشنگٹن (پی این آئی) ایک امریکی شہری نے 4 بلیوں کو بےدردی سے مار کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔۔۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکاگو شہر میں 22 سالہ نوجوان تھامس مارٹل نے مبینہ طور پر 4 بلیوں کو 4 جون سے 23 جون کے درمیان مارا۔۔۔۔ واقعے کے بعد ملزم نے اپنے وکیل کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری پیش کر دی جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے جان بوجھ کر تمام بلیوں کو 3 ہفتے کے دوران ہلاک کیا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے 2 بلیوں کو پانی میں ڈبو کر مارا جبکہ ایک بلی کے ٹکڑے کیے اور پولیس کو گھر سے ایک مری ہوئی بلی پلاسٹک کے تھیلے میں ملی جسے مبینہ طور پر مائیکرو ویو میں بھی رکھا گیا تھا۔۔۔۔م

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close