دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پبلک سیکٹر کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی ملازمین کیلئے اسلامی سال کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
21 جولائی بروز جمعہ ہجری نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت میں کام کرنے والوں کیلئے چھٹی ہوگی۔ اسی طرح خلیجی سلطنت عمان نے نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، ملک نے جمعرات 20 جولائی کو اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں