امریکا یا چین، پاکستان کو کس کا انتخاب کرنا ہوگا؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن(پی این آئی) جو بائیڈن انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کو یقین دلایا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

 

 

 

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نیوز بریفنگ میں وزیر مملکت کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے کے لیے پوچھے گئے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا پاکستان یا کسی دوسرے ملک سے یہ نہیں کہتا کہ وہ امریکا اور چین میں سے کسی ایک یا امریکا اور کسی دوسرے ملک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عوام سے عوام کے قریبی رابطوں پر استوار ہیں اور ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔سوال کے ایک حصے میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کا بھی ذکر تھا جس پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال اقوام پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقوام کے ساتھ امریکا کے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے پر مبنی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں