واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے دور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کردی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خرید لیا ہے۔۔۔۔ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق عمارت کی فروخت کے لئے بولی لگائی گئی،
پرانی عمارت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے اس لیے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں