پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، بھارت میں اہم سرکاری افسر گرفتار کر لیا گیا، گرل فرینڈ کون تھی؟

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک اور سرکاری ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین پال نامی اس شخص کو ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر بھی الزام ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے کسی لڑکی کی محبت کے جال میں پھنس کر اسے حساس دستاویزات دیں۔

اس لڑکی کے بارے میں بھارتی اداروں کا حسب سابق دعویٰ ہے کہ یہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ سے وابستہ کوئی خاتون تھی جس نے انجلی کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ بنا کر نوین پال سے رابطہ کیا اور اسے اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر اہم راز حاصل کیے۔نوین پال نے خاتون کو جو دستاویزات دیں ان میں جی 20کانفرنس سے متعلق کاغذات بھی شامل ہیں۔ نوین پال بھارت کی وزارت خارجہ میں اہم عہدے پر فائز تھا اور اسے حساس دستاویزات تک رسائی حاصل تھی۔ انجلی نامی اس خاتون نے نوین کو بتایا تھا کہ وہ کلکتہ کی رہائشی ہے۔ نوین پال کو کچھ مشکوک رقم بھی بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھیجی گئی، انہی ٹرانزیکشنز کی وجہ سے نوین پال کی گرفتاری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں