مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا،طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں کچھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 50 افراد موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close