اسلام آباد (پی این آئی)یوٹیوب کی آمدن حرام ہے یا حلال؟ عاصم الحکیم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے حرام قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالمقتدر نامی صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ یوٹیوب کی آمدن حرام ہے یا حلال؟ جس کا ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے عاصم بن لقمان الحکیم نے جواب دیا کہ یہ حرام ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عالم شیخ عاصم الحکیم جدہ کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگریزی زبان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے ہیں، وہ مختلف ٹی وی پروگرام میں بھی شریک ہوتے ہیں اور سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔ وہ یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی میں لیکچرز بھی دیتے ہیں جو یو ٹیوب پر بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں