توہین قرآن واقعہ، افغانستان میں سویڈن پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد( پی این آئی ) سویڈن میں توہین قرآن کے واقعہ کے خلاف افغان حکومت نے سویڈن کی افغانستان میں تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ توہین قرآن اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی۔

اس اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں تمام سرکاری ادارے ان احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔اعلامیے میں اس واقعہ پر دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کے خلاف اپنے تعلقات پراز سر نوغور کریں۔واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر عیدقربان کے دن قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close