uae

عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عرب امارات میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے۔

کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close