اسلام آباد (پی این آئی) بھارتی وزیراعلی نے غیر شادی شدہ افراد کو پنشن دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں پر ایک 60سالہ بزرگ شہری نے ان سے پنشن کے مسئلے کا شکوہ کر دیا۔ منوہر لال کھٹر نے بوڑھے شہری کی شکایت سنی اس کے بعد اعلان کر دیا کہ ہماری حکومت 45 سے 60 سالہ افراد (مرد و خواتین) جو غیر شادی شدہ ہیں ان کیلئے پنشن اسکیم کا منصوبہ لا رہی ہے
جس کے تحت ہر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ہر ماہ 2,750 روپے ملیں گے بشرطیکہ ان افراد کی سالانہ آمدنی 1 لاکھ اسی ہزار روپے یا اس سے کم ہو۔بھارتی وزیراعلی نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافہ کیا جارہا ہے یہ اب 3 ہزار روپے ہو جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کی حکومت پہلے ہی بیواؤں، معذوروں ، خواجہ سراؤں اور بزرگ شہریوں کو پنشن دے رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں