مسجد کے چندہ باکس سے کتنے کروڑوں روپے کی رقم برآمد، پیسے گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی مسجد کے چندہ باکس سے 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے برآمد، رقم گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ چندہ باکس کو کھولتے ہیں جو اوپر تک پیسوں سے فل نظر آتے ہیں۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد ان پیسوں کو شاپر کے بڑے تھیلوں میں ڈالتے ہیں اور پھر ایک

بڑے احاطہ میں لا کر ان پیسوں کی گنتی کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ایک مسجد کی ہے جس کے 8چندہ باکسز کو 4 ماہ بعد کھولا گیا ہے ، باکس مسجد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداران کی موجودگی میں کھولا گیا اور پھر نگرانی میں ان پیسوں کی گنتی کی تو یہ رقم 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے سے زائد نکلی جبکہ غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات اور ہیرے کی لونگ اس کے علاوہ ہے، اطلاعات کے مطابق اتنی بڑی رقم کو گننے میں تقریباً 13 گھنٹے لگے اور اس کام میں 200 لوگوں نے حصہ لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close